ایس ایچ او کالا گجراں عاصم محمود اور ٹیم کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے 02ملزمان گرفتار،موٹر سائیکلز اور موٹر برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 18 مئی 2024 15:43

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2024ء) ایس ایچ او کالا گجراں عاصم محمود اور ٹیم کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے 02ملزمان گرفتار،موٹر سائیکلز اور موٹر  برآمد، کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اقبال اور وسیم کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چوری شدہ 09 عدد موٹر سائیکلز اور 01عدد میزائل موٹر برآمد کر لیے گئے، ملزمان نے موٹرسائیکل چوری اور دیگر چوری کی کئی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں