ضلع جہلم میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں بہت جلد نظر آئیں گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے، مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا, وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 مئی 2024 15:46

ضلع جہلم میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں بہت جلد نظر آئیں گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے، مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا, وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) پنجاب بھر خصوصا ضلع جہلم میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں بہت جلد نظر آئیں گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے، مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا، جدید ترین مشینری اور عملہ کی کمی پر کام شروع کر دیا ہے یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر  جہلم سیدہ رملہ علی کے ہمراہ ڈی سی آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع جہلم میں ہسپتالوں کی صورتحال اور ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے ضلع جہلم میں صحت کے شعبہ کی تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہا کہ ٹراما سنٹر جہلم کی تعمیر جلد مکمل کی جائے گی، ہسپتال کی ایمرجنسی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا، ادویات کی فراہم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہسپتالوں میں غفلت اور لاپروائی کو برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں شکایات سیل قائم کیے جائیں گے اور موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے مسائل حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں