درودوسلام پڑھنے سے ایمان کو تقویت ملتی ہے اور درجات میں بھی اضافہ ہوتاہے،سید خلیل حسین کاظمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) درودوسلام پڑھنے سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے اور روحانی درجات میں بھی اضافہ ہوتاہے،یہ ایسا بہترین عمل ہے کہ جو کہ خالق و مخلوق مل کر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے گزشتہ روزنماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی رحمت کی تعلیمات کل عالم انسانیت کے لئے مینارِ نور ہیں، جن پر عمل پیرا ہو کر دنیاء و آخرت میں سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں