ڈی سی جہلم کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ

بدھ 8 مئی 2024 16:59

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے سول ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور ایم ایس نے ان کو مخلتف وارڈز اور ہسپتال کے اہم حصوں بارے جنرل بریفنگ دی ، ڈی سی جہلم نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی عملہ کے رویہ، ادوایات اور علاج کی سہولت بارے آگاہی حاصل کی ، ڈی سی جہلم نے ہسپتال کی لیبارٹری ، فارمیسی، سٹاک روم اور دیگر مشینری بارے معلومات حاصل کرتے ہوئے مریضوں کو ہر قسم کی ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں