جہلم، جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 17:42

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء)جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی، محکمہ وٹنری خاموش تماشائی ، زرائع کے مطابق جہلم شہر کے متعدد کباڑخانوںپر جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت اُلی سے اٹی پڑی روٹیاں سر عام فروخت ہورہی ہیں مگر متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کباڑ خانوں میں محمدی چوک،قبرستان چوک، اسلام پورہ، کالا گجراں سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں جہلم شہر کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت روٹیوں کی فروخت بند کروانے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں تاکہ متعلقہ محکمہ کے افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں بے زبان جانوروں کیساتھ ہونے والی اس نا انصافی پرکارروائیاں کریں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹس کو چاہیے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کے خلاف نوٹس لیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں ، ایسے افراد جو بے زبان جانوروں کو بھی دھوکہ دینے سے باز نہیں آرہے ، وہ قابل رحم نہیں بلکہ قابل گرفت ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں