جہلم، مضر صحت برف سے پھوٹنے والے امراض سے شہری تشویش میں مبتلا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:19

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) مضر صحت برف سے پھوٹنے والی امراض نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ شہر و گردونواح میں مضر صحت برف کھلے عام فروخت ہورہی ہے ، جس کے استعمال سے شہری گلے سمیت ، دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں نے برف کے کارخانوں کی کبھی چیکنگ نہیں کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکان گندے پانی سے برف تیار کرتے ہیں اور برف کی تیاری کے دوران بلور بھی استعمال نہیں کیا جاتا، بعض افراد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کارخانے میں تیار ہونے والی برف کو کو لر میں ڈال کر پانی نتھار لیا جائے تو کولر کا پیندا کچرے سے بھر جاتا ہے۔

شہری حلقوں نے ڈ پٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ برف بنانے والے کارخانوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب لازمی قرار دینے سمیت مالکان کو صفائی کا بھی پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں