وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا

بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی

منگل 7 مئی 2024 23:01

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا، بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے ۔ایم پی اے میاں شعیب اویسی اور ڈی سی ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چک نمبر 6 بی سی میں سائیکل، سکوٹی اور ایک لاکھ روپے لیکر پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دوری بہاولپور کے دوران چک نمبر 6 بی سی میں ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی۔چک چھ بی سی میں محمد عثمان جماعت نہم کا طالبعلم، کمسن فجر کلاس ہفتم کی طالبہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز معمر خاتون نور بی بی کو خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں اور چیک اپ کرایا۔چک چھ بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ما لی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں