عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں ۔ڈی سی جہلم

پیر 13 مئی 2024 22:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت بڑا 750، گوشت بکرا 1500، روٹی 15، نان 20، چاول باسمتی سپر(نیا)250، چاول باسمتی (پرانا)275، دودھ 160 دہی 180، چنے سفید 270، کالا چنا(باریک)215، دال مسور 270، بیسن 235، دال مونگ 280، آٹا تھیلا 10کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق روزانہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں