7کروڑ 90لاکھ سے زائد مالیت کا کل 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔محتسب پنجاب

پیر 13 مئی 2024 22:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)کے حکم پر7کروڑ 90لاکھ سے زائد مالیت کا کل 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا۔ صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میں سرکاری رقبہ پرنا جائز قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر)نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ بمقام لاہور، چکوال، قصور اور مظفرگڑھ ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں ۔ اس ضمن میںحسب الحکم کارروائی کرتے ہوئے لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی، لاہور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ، ایکسین کینال آفیسر مظفرگڑھ، اسسٹنٹ کمشنرچکوال اوراسسٹنٹ کمشنر چونیاں نےکل 10کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 7کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے۔ درخواست دہندگان نے اس بروقت مدد پر محتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کا بے حد شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں