ڈی سی جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ،فیملی پارک دینہ، زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن اور قبرستان کا دورہ،کلینک آن ویلز کی انسپکشن

منگل 14 مئی 2024 22:26

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈی سی جہلم نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ،فیملی پارک دینہ، زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن اور قبرستان کا دورہ کرکے کلینک آن ویلز کی انسپکشن کی اور حکام کو ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل دینہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے سب سے پہلے رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز، طبی آلات کی چیکنگ و مریضوں سے گفتگو، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کا عزم ہے ۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا جہاں محکمہ صحت کے حکام اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ان کو رورل ہیلتھ سینٹر کے مختلف حصوں کادورہ کروایا اور وہاں موجود طبی سہولیات بارے آگا ہ کیا۔ ڈی سی جہلم نے ہسپتال کی لیبارٹری، فارمیسی، آپریشن تھیٹر اور دیگر حصوں کا دورہ کیا، جبکہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی طبی سہولیات بارے پوچھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کوہدایت کی کہ وہ تمام مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کام کریں جس کے بعد ڈی سی جہلم نے فیملی پارک دینہ، زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن اور مقامی قبرستان کا بھی دورہ کیا ڈی سی جہلم نے فیملی پارک کو جدید پارک بنانے، زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے اور قبرستان کی فوری صفائی کا حکم دیاجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدام کے تحت شہریوں کو صحت کی سہولیات دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے شروع کئے جانے والے پروگرام کلینک آن ویلز کی انسپکشن کرتے ہوئے موقع پر ذمہ داران سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ اس پروگرام کو مکمل طور کامیاب بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس انقلابی اقدام سے شہریوں کو بھرپور فائدہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں