ضلع جہلم میں پہلے کلینک آن ویلز کا افتتاح کردیاگیا

کلینک آن ویلز شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی ہے جس سے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی، ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی

منگل 14 مئی 2024 22:26

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) کلینک آن ویلز شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی ہے جس سے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس صحت دوست پروگرام سے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات پہنچ سکیں گی۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم میں پہلے کلینک آن ویلز کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو پہلے قریبی ہسپتالوں تک پہنچنے میں سخت پریشانی کا سامنا ہوتا تھا اور بھاری اخراجات کی وجہ سے بہت سے لوگ صحت کی سہولیات سے محروم رہ جاتے تھے اب کلینک آن ویلز سے صحت کی بنیادی سہولیات ان کے دروازے تک پہنچ سکیں گی ۔ ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کے عزم پر مکمل عمل پیرا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں