جہلم،گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

ہفتہ 18 مئی 2024 21:26

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کیے تحریری مراسلے کے مطابق تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔

(جاری ہے)

نئے اوقات فوری نافذ العمل ہوں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں تک رہیں گے۔محکمہ تعلیم کا اس سلسلے میں مزید کہنا ہے کہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں