انٹر بینک میں ڈالر 106روپے 10پیسے کا ہوگیا،55کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کے منظوری کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں استحکام کی توقع

جمعہ 20 دسمبر 2013 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20دسمبر۔2013ء) انٹر بینک میں ڈالر 29پیسے مزید سستا ہوگیا ۔ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 55کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کے منظوری کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں استحکام کی توقع کی جار ہی ہے جس سے رو پے کی قدر کو سہا را مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 29پیسے کمی سے 106روپے 10پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کمی سے 106روپے 20پیسے کا ہوگیا۔رواں ماہ اوپن مارکیٹ ڈالر کی قدر میں رواں ماہ 4 روپے کے قریب گراوٹ دیکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں