امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0335 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کیلئے 0.7835 فیصد سالانہ مقرر

پیر 6 جولائی 2015 21:39

کراچی ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 6 جولائی کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.0335 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 0.7835 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3281 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0781 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس -0.2350 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.5150 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں