قلات کو آفت ذدہ قرار دیا جائے ،بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 13 اگست 2022 18:59

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے سینئر نائب صدر سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی نے کہا ہے کہ قلات کو آفت ذدہ قرار دیا جائے حالیہ مون سون بارشوں نے قلات سمیت تمام دیہاتوں زمینی بندات کو بہا کر لے گیا ہے گھروں اراضیات سمیت قیمتی جانوروںکا نقصان ہو چکاہے لوگ آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے وزیراعلی بلوچستان وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیااللہ لانگو و دیگر حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ قلات کو بمشول تمام یوسیز کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دی جائے تاکہ لوگ اپنی اراضیات کو دوبارہ آباد کرے کیونکہ لوگوں کی زندگی اسی زراعت پر منحصر ہیں نقصان زدگان کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں