قلات،ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق ،خاتون ،بچوں سمیت5افرادزخمی

منگل 7 نومبر 2023 19:30

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) قلات میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت5افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق منگل کو قلات کے علاقے منگچر کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے قلات آنے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی جیپ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار عبدالستار ،لعل محمد اورمحمد عارف سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مسافر بس ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد ظاہر ،کریم بخش اور ایک خاتون سمیت دو بچے زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ لیویز حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں