گوادرکاشغرراہداری منصوبہ ،چین کیساتھ 45ارب ڈالرکے تجارتی معاہدوں کی منظوری جے یوآئی کی کاوشوں کانتیجہ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

منگل 27 اکتوبر 2015 17:05

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ گوادرکاشغرراہداری منصوبہ اورچین کے ساتھ 45ارب ڈالرکے تجارتی معاہدوں کی منظوری جے یوآئی کی کاوشوں کانتیجہ ہے جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پوراملک ترقی کے شاہراہ پرگامزن ہوجائے گا،اس وقت اگرچہ ہمیں امن وامان ،معیشت اورقدرتی آفات کی صورت میں کئی مسائل کاسامناہے لیکن آپس میں اتحادواتفاق اوربلندہمتی سے ہم درپیش مشکلات سے چھٹکاراحاصل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمولاناعبدالغفورحیدری نے دورہ سوراب کے موقع پرکارکنوں کے اجتماع سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،قبل ازیں سوراب پہنچنے پرکارکنوں نے تاریکی کے مقام پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کااستقبال کرکے انہیں جلوس کے شکل میں لے آئے جہاں انہوں نے نغاڑمیں جے یوآئی سوراب کے علیل رہنماء قاری عبدالجلیل کی عیادت کی بعدازاں مرکزی جامع مسجدسوراب میں کارکنوں اورملحقہ علاقوں گدرمیں مختلف مقاما ت پرعوامی اجتماعات سے خطاب ،مولی میں دیرینہ کارکن حافظ محمدبخش لہڑی جبکہ جیوامیں مولاناضیاء الحق کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی اورزبرمیں تحصیل امیرمولانامحمداسماعیل کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کی،مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ صوبے میں قوم پرستوں کواس دعوای اورخوش فہمی میں حکومت سونپی گئی کہ بلوچستان پیرس اورلندن بن جائے گا،لیکن ماضی کی طرح یہ بھی ایک خواب ثابت ہواعوام کودرپیش مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ سب سے زیادہ پیسہ بلوچستان کودیاجارہاہے یہ کہاں خرچ ہورہے ہیں ؟ یقینا یہ موجودہ برسراقتدارصوبائی حکومت کے لیئے ایک سوال ہے ،

گزشتہ اڑھائی سال کاعرصہ محض دعووں اورطفل تسلیوں میں گزرگیااورقرائن بتاتے ہیں کہ اگلے اڑھائی سال کادورانیہ بھی بلندوبانگ دعووں میں گزرجائے گا،صوبے کی پارلیمانی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جمعیة کے نمائندوں کواقتدارکاموقعہ ملاتوتمام علاقوں میں بلاامتیازاجتماعی منصوبوں پرتوجہ دی گئی اورترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاگیا،جبکہ آج سوراب سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں کی حالت زاردیکھ کریہ ثابت ہوچکاکہ موجودہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات اورپالیسیاں صرف منظورنظرافرادکی ذاتی مفادات کی تکمیل ہے انہیں عوام کے اجتماعی مسائل سے کوئی سروکارنہیں ایک سوال کے جواب میں مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ ہمیں مری معاہدہ سے کوئی غرض نہیں البتہ معاہدوں پرعمل سیاسی اورجمہوری اصولوں کاتقاضہ ہے تاکہ جمہوریت کاپہیہ خوش اسلوبی سے چلتارہے،انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ایک واضح موقف کے تحت پارلیمانی جدوجہدکے زریعے ملک میں عوام کے حقوق اوراسلامی نظام کے نفاذکے لیئے کوشاں ہے ،ہمارے اکابرین کی قربانیاں اوران کی محنت ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں حافظ محمدبخش لہڑی مرحوم جیسے کارکن جے یوآئی کے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں علاقہ میں جے یوآئی کے لیئے ان کی جرائت مندانہ خدمات سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں ہمیں عزم کرناہوگاکہ ان کے سوچ اورمشن کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لیئے اپنی صلاحیتں بروئے کارلانے سے گریزنہیں کریں گے ،اجتماع سے جے یوآئی ضلع قلات کے امیرمولاناآغامحمودشاہ ،صوبائی سالاروائس چیئرمین قلات حافظ محمدابراہیم لہڑی ،تحصیل امیرمولانامحمداسماعیل ،مولانامحمدعیسیٰ ،مولاناخان محمد،مولانااحمداللہ مولانامنیراحمداوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی کویہ اعزازحاصل ہے کہ اس کی پلیٹ فارم سے ایک متوسط سے تعلق رکھنے والافردبھی اعلی سے اعلیٰ عہدے پرپہنچ پاتاہے آج علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے ہمارے قائدین اپنے تمام تر عہدوں کے پروٹوکول اورتکالیف کاپرواہ کئے بغیرلوگوں کے مسائل معلوم کرنے ان کے دہلیزپرپہنچ جاتے ہیں جبکہ اس کے برعکس دیگرپارٹیاں اوران کی قیادت محض الیکشن کے دنوں میں یہ زحمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں جے یوآئی کے قائدین اورنمائندوں کی موجودگی کی بدولت وہاں اسلام اوردینی شعائرکے خلاف ہرقسم کی قانون سازی اوراقدام کی تدارک ہورہی ہے اورعوام آج بھی جے یوائی کونجات دہندہ تصورکرکے اپنے مسائل کے حل کے لیئے اس سے امیدیں وابسطہ کرچکی ہیں

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں