بینچہ کی آبادی کو مدنظر رکھ کراسے سب تحصیل کا درجہ دیا جائے

محکمہ ریونیو کو علاقہ مکینوں نے درخواست دی مگر تاحال درخواست پر عملدر آمد نہیں کیا جا رہا ہے ،حکام بالا نو ٹس لیں ،میر عبد السعید محمد حسنی

جمعہ 28 مئی 2021 16:41

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) بینچہ کے قبائلی و سیاسی رہنما میر عبد السعید محمد حسنی میر غلام حیدر محمد حسنی اور دیگر نے کہا ہے کہ یونین کونسل بینچہ پندرہ ہزار سے زیا دہ گھرانوں پر مشتمل ہے اب بینچہ کی آبادی کو مدنظر رکھ کراسے سب تحصیل کا درجہ دیا جائے اس سلسلے محکمہ ریونیو کو علاقہ مکینوں نے درخواست دی ہے مگر تاحال ہماری درخواست پر عملدر آمد نہیں کیا جا رہا ہے حکام بالا نو ٹس لیں ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یونین کونسل بینچہ جو ضلع قلات کا اہم یونین کونسل ہے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر واقع ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت بڑھ گئی ہیںاور اس کی آبادی میں دن بدن اضا فہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات میں اضافہ ہو تا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیئے بینچہ کو سب تحصیل کا درجہ ناگزیر ہو گیا انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ بینچہ کے عوامکے خواہشات پر عملدر آمد کر یونین کونسل بینچہ کو سب تحصیل کا درجہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں