میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ (اسکولوں کی تجدید اورنئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ء اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر(بنام سیکریٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے 22اپریل سے 31جولائی 2024ء تک بغیر لیٹ فیس 20,000/-روپے اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کرا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی تجدید شدہ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ مذکورہ فارم بغیر لیٹ فیس 12,000/-روپے کے ساتھ جمع کرائیں گے۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم اگست 2024 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں