وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس، صوبے میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کئے منصوبوں کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت
بدھ 18 اکتوبر 2017 22:48
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ پی ایچ ای نے 223اسکیمیں شروع کیں جس میں سے 187جاری ہیں اور 36 نئی ہیں۔
187 جاری اسکیموں میں سے 117 ڈرینیج کی ہیں اور 70پانی کی فراہمی کی۔ 185جاری اسکیمیں 4.7بلین روپے سے زائد کی ہیں اور حکومت نے 1.5بلین روپے جاری کردیئے ہیں۔ وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے 95اسکیموں کا ہدف دیاتھا جس میں 36 پانی کی فراہمی کی اور 59 ڈرینیج کی اسکیمیں ہیں جنہیں جون2018 تک مکمل کرناہے اور میں ان اسکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل چاہتا ہوں اور انہو ں نے سیکریٹری پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالیسے ہونے والی پیش رفت سے انہیں ا?گاہ کرتے رہیں۔ محکمہ پی ایچ ای نے 724.540ملین روپے کی 34 نئی اسکیموں کی منظوری دی ہے جس میں 15پانی کی فراہمی اور 19ڈرینیج کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے خاص طورپر لاڑکانہ کی ڈرینیج کی اسکیموں پر بات چیت کی۔لاڑکانہ شہر میں یو سی 13،14،15،16،17 اور 19ہیں،لاڑکانہ شہر کا ڈرینیج کا نظام 30ملین روپے سے تعمیر کیاجارہاہے جس کے لیے 22.5ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ان اسکیموں کی جلد تکمیل کے لیے کام کی رفتار کو بڑھائیں کیونکہ زیادہ تر فنڈز رلیز ہوچکے ہیں۔ محکمہ پی ایچ ای نے مختلف یوسیز کے 20 دیہاتوں میں 40ملین روپے کی لاگت سے سی سی ڈرینس اور سی سی بلاک کی تعمیر کی اسکیم شروع کی ہے، اس اسکیم کے لیے 16.5ملین روپے جاری کیے جاچکے ہیں اور کام جاری ہے اسی طرح سی سی بلاک اور سی سی ڈرینس کی تعمیر ،یو سی ون اور یو سی ٹو تعلقہ رتو ڈیرو میں کھلی نالیوں کی تعمیر شروع کی ہے جس پر 81.2ملین روپے لاگت آئے گی۔ حکومت نے اس اسکیم کے لیے 19.2ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔ وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ اگر اسکیم مقررہ مدت میں مکمل ہوتی ہے تو وہ اضافی فنڈز بھی جاری کردیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شکار پور شہر کی ڈرینیج اسکیمیں ہیں ، نکاسی آب کا پانی گلیوں میں بہہ رہا ہے لہٰذا شکارپور کی 14مختلف مقامات پر سرفیس ڈرین اور سی سی بلاک کی تعمیر کا کام جاری ہے اور اس پر 35.716ملین روپے لاگت آئے گی جس کے لیے 6.969ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور یہ جلد سے جلد مکمل ہونی چاہیے۔ انہوں نے شکار پور کے سیوریج/ڈرینیج سسٹم کی بہتری اور بحالی کی اسکیم جس پر 505.730ملین روپے لاگت آئے گی کا بھی جائزہ لیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی 50فیصد فنڈز یعنی 254.760 ملین روپے جاری کرچکے ہیں لہٰذا کام کی رفتاراور معیار کو لازمی طورپر قرار رکھا جائے۔وزیرا علیٰ سندھ نے جن اسکیموں کا جائزہ لیا ان میں قمبر، ٹنڈوالہ یار ،تھر پارکر ، شہید بے نظیر آباد ، نوشیرو فیروز ، دادو ، کشمور ،سکھر اور خیرپور شامل ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات