جمعیت نے شہر کوبدلنے ،ساخت کو بہتر بنا نے کا عزم کیا ہوا ہے، حمزہ صدیقی

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت 28اکتوبر 2017 کو ’اُ ٹھو جوانو بدلو کراچی ‘کے نام سے اسلامیہ کالج کے باہر عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت 28اکتوبر 2017 کو اُ ٹھو جوانو بدلو کراچی کے نام سے اسلامیہ کالج کے باہر ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا جا رہاہے ۔جس کی تیاریاں زور و شور سے جا ری ہیں ۔ اور مختلف علاقہ جات میں ریلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، اسی سلسلے میں گذشتہ روز علاقہ جوہر آباد کے تحت ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ، جس کا اختتام عزیزآباد مکا چوک پر ہوا۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی کا کہناتھا کہ جمعیت نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ہر وقت ان کی تربیت اور بہتری کے لیے کو شاں رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہر دور میں نوجوانوں کی رہنمائی کی ہے اور ان کے لیے مختلف سرگرمیاں انعقاد کرنا ہماری روایت میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا شہر کراچی تہذیب وتمدن کا گہوارہ تھا اور امن و محبت کا مرکز تھا مگر کچھ لو گوں نے اس شہر کی شناخت کو بگاڑ کر رکھ دیا اور اسے اندھیروں کا شہر بنا دیا ۔ جمعیت نے اس شہر کوبدلنے اور اس کی ساخت کو بہتر بنا نے کا عزم کیا ہے ۔ جس کے لیے تعمیری سر گرمیوں کا انعقا د کر دیا ہے ۔اور شہر کی بہتری کے لیے جمعیت ہر اس شخص کے پاس جا ئے گی جو اس کی تعمیر کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں