دبئی جانا چاہوں تو جا سکتا ہوں، مجھے کون روکے گا؟ ایس ایس پی راؤ انوار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 11:28

دبئی جانا چاہوں تو جا سکتا ہوں، مجھے کون روکے گا؟ ایس ایس پی راؤ انوار
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) :معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے بیرون ملک فرار ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی اور کہا کہ میں نہ بھاگا ہوں اور نہ ہی بھاگوں گا۔ انہوں نے کہاکہ نقیب قتل کیس میں ایف آئی آر ہو جائے پھر دیکھوں گا کہ کیا کرنا ہے۔ کیا الزام لگاتے ہیں، کیا کیس بناتے ہیں پہلے یہ دیکھنا ہو گا۔آج ایف آئی آر درج کرنے کے لیے کہا ہے اس کا انتظار کر رہا ہوں۔

آئندہ کی حکمت عملی مقدمہ دیکھ کر بناؤں گا۔جس نے غلطی کی ہے اسے پکڑا جانا چاہئیے۔ پولیس مقابلہ میں نے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اول تو میں نے دبئی جانے کی کوشش نہیں کی، جانا چاہوں تو چلا بھی جاؤں گا۔ میرے بچے دبئی میں رہتے ہیں، وہاں جانا میرا حق ہے۔ دبئی جانا چاہوں تو جا سکتا ہوں مجھے کون روکے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیس میں معطل ایس ایس پی راﺅ انوار کو اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ایک بین الاقوامی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راؤ انوار اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن بعد ازاں شناخت ہونے پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں