امن وامان کے حوالے سے پاکستان بہتری کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ انجینئراقبال ظفر جھگڑا
منگل 23 جنوری 2018 20:27
(جاری ہے)
تقریب سے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفربلور،ریاض الدین شیخ،،سینیٹر الیاس احمد بلور، زبیر طفیل،عامر عطا باجوہ، حاجی افضل، رشید پراچہ، خیبرپختونخوا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد اللہ شنواری اور دیگر تاجروں نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں خالد جاوید، فیڈریشن کے ریجنل چیئرمین حاجی عرفان یوسف،عاطف اکرام،شبنم ظفر،کریم عزیزملک، وسیم وہرہ، شکیل احمد ڈھینگڑا، سعیدہ بانو، یو بی جی کے کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین، وقار میاں، انجینئر دارو خان، ڈاکٹر مرزا اختیاربیگ، عبدالمیع خان، خورشید برلاس، کیپٹن عبد الرشید ابڑو، شہر یار علی ملک،مسز فطرت الیاس بلوراور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قبائلی علاقہ جات سے نقل مکانی کرنے والے قبائل اپنے آبائی علاقوں میں واپس آچکے ہیں اور تعمیرنو اور بحالی سمیت ان کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہو رہے ہیں اور ان اقدامات سے معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا تاہم فیڈریشن کے صدراس سلسلے میں باضابطہ ہمیں لکھیں۔گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور اس سے ملک میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اوردیرپا بنیادوں پر ملک کی خوشحالی اور استحکام ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اگرہم بحیثیت قوم دستیاب وسائل کا احسن طریقے سے استعمال ممکن بنانے میں کامیاب ہوجائیں تو نہ صرف خیبر پختونخوا اور فاٹا بلکہ پورے ملک کی معیشت کو مضبوط بنا یا جا سکتا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ حکومت تاجربرادری کا ساتھ دے،سی پیک کے منصوبوں میں بلوچ اور پختون نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں جن لوگوں نے ہمارے خلاف باتیں کیں ہم خاموش رہے ۔الیاس بلور نے افتخار علی ملک کے صاحبزادے شہریار علی ملک کیلئے ایف پی سی سی آئی کا مستقبل میں صدر بننے کی پیشنگوئی بھی کردی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کہاکہ معیشت اس وقت مشکلات سے دوچار ہے،کے پی کے کی معاشی زندگی کا انحصار افغانستان پر ہے کیونکہ یہاں سے افغانستان کو 95 فیصد اشیاء برآمد کی جاتی ہیں لیکن اس میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوامیں شامل کرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیرِ وزیر اعلی سندھ احسان الرحمان کی زیر صدارت آئی پی سی کی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس
وزیر داخلہ سندھ کی شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایس ایس یو کمانڈوز کے تیسرے ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات
اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، امدادی رقم کے چیکس ..
گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
وفاقی جامعہ اردو کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام آٹزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا