پیک فرینز RIO کا نیا ٹی وی کمرشل بچوں میں مقبول ہو گیا

zeeshan aziz سید ذیشان عزیز بدھ 26 ستمبر 2018 14:14

پیک فرینز RIO کا نیا ٹی وی کمرشل بچوں میں مقبول ہو گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2018ء)  بچوں کے پسندیدہ پیک فرینز RIO بسکٹ کا نیا ٹی وی کمرشل بچوں میں مقبول ہو گیا ہے۔ RIO پاکستان کا سب سے پہلا سینڈوچ بسکٹ ہے۔ بچوں میں مقبول سینڈوچ بسکٹ RIO نے بچوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک کارٹون پر مبنی ٹی وی کمرشل جاری کیا ہے۔ اس ٹی وی کمرشل میں نیلے رنگ کے نئے کریکٹر متعارف کرا ئے گئے ہیں۔ کمرشل میں موجود اوبو طرح طرح کی شرارتیں کرتے ہیں جس سے یہ کمرشل بچوں میں بے پناہ مقبو ل ہو گئ ہے۔

کمرشل میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اوبو ایک قطار بنا کر جزیرہ پر مارچ کر رہے ہوتے ہیں کہ ان میں سے ایک اوبو کو پیک فرینز RIO کا ایک پیک نظر آتا ہے اور پھر ایک ایک کر کہ تمام اوبوز اس اوبو کے پیچھے بھاگتے ہوئے ایک پہاڑی کے پاس پہنچ جاتے ہیں اور وہاں RIO دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ساتھ اتنے سارے اوبو کی موجودگی اور ان کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں ہی بچوں کی اس ٹی وی کمرشل میں دلچسپی کا سبب ہیں۔

پیک فرینز RIO  کا یہ کمر شل اس بات کا ثبو ت دیتا ہے کہ بچوں کو کسی کمرشل میں نہیں بلکہ اس کمرشل میں دکھائے جانے والے مواد میں دلچسپی ہوتی ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھ کر اس مرتبہ پیک فرینز RIO نے  اپنا یہ نیا کمرشل بنا یا ہے۔اس کمرشل کی تیاری میں پیک فرینز RIO نےبچوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تخلیقی صلاحتیوں کی مدد سے اوبو نامی مخلوق بنائی۔ سب بچو ں کی طرح ہم بھی ان کے بارے میں مزید جا ننے کے لئے بیتاب ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں