صوبائی حکومت ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 19 اپریل 2019 23:49

صوبائی حکومت ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے تاکہ اس سال زیادہ سے زیادہ اسکیمیں مکمل ہوسکیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات صوبے کی مالی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید متاز علی شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ نجم شاہ اور محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ صوبائی بجٹ میں مجموعی اخراجات 1124بلین روپے کے ہیں جس میں سے مجموعی اخراجات 11445 بلین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ 20.5 بلین روپے کا شارٹ فال ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری خزانہ نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ 773.2 بلین روپے کے غیرترقیاتی اخراجات کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے 73.2 بلین روپے کی کٹوتی کی منظوری دی اور 700 بلین روپے کے غیرترقیاتی اخراجات مقرر کئے۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ صوبے میں 1965 جاری ترقیاتی اسکیمیں ہیں جس میں سی710 جون 2019 ء تک مکمل ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 710 ترقیاتی اسکیموں کے لئے 42.7 بلین روپے مختص کئے ہیں جس میں سے 34.9 بلین روپے جاری کئے جاچکے ہیں اور 7.8 بلین روپوں کی انہیں مکمل کرنے کیلئے ضرورت ہے۔ اس پر وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ مطلوبہ 7.8 بلین روپے جاری کردیں تاکہ یہ اسکیمیں مکمل ہوسکیں۔

محمد وسیم نے کہا ہے کہ 73.3 بلین روپے کی 451 ترجیحی اسکیمیں ہیں جن کیلئے 29.1 بلین روپے جاری کئے جاچکے ہیں اور 11 بلین روپے ابھی جاری ہونا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ ان ترجیحی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 11 بلین روپے کا بندوبست کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعلی سندھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ 74.3 بلین روپے کی 804 تیزی سے مکمل ہونے والی اسکیمیں ہیں جس کے لئے 50.9 بلین روپے جاری کئے جاچکے ہیں اور انہیں مکمل کرنے کیلئے 23.4 بلین روپے درکار ہونگے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ انہوں نے غیر ترقیاتی اخراجات سے 73.2 بلین روپے کی کمی کی ہے جوکہ وہ ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے استعمال میں لانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں تمام انڈر پاسز، فلائی اوورز اور سڑکوں کی تمام اسکیموں کو جون 2019 ء تک مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ہم شہری اور دیہی علائقوں کے لئے مزید اسکیمیں شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں