اومنی گروپ کی ملکیت کھوسکی شوگرمل کی انتظامیہ نے تنخواہ مانگنے پر ملازمین کو گرفتار کروادیا

بدھ 22 مئی 2019 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) اومنی گروپ کی ملکیت کھوسکی شوگرمل کی انتظامیہ مل ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پرآپے سے بایرہوگئی مل کے فنانس منیجرنے پولیس طلب کرکے دوملازمین حنیف مہران پوٹواورعارب ملاح کوگرفتارکرادیا ملازمین کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پردیگرملازمین بھی بڑی تعداد میں مل کے مین گیٹ کے سامنے جمع ہوگئے اورانہوں نے اپنے ساتھی ملازمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملازمین کے نمائیندوں نے کہا کہ کھوسکی شوگرمل پرملازمین کی چھ ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں عید سرپرآگئی ہے مگرملازمین کے پاس اپنے بچوں کے لیے عیدکے کپڑے خریدنے کی پیسے نہیں ہیں ملازمین نے آج مل انتظامیہ سے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا توانتظامیہ بپھرگئی اورمل کے فنانس منیجرنے پولیس طلب کرکے دوملازمین کوگرفتارکرادیایہ سراسر ناانصافی اوربدمعاشی ہے مل کے محنت کش اپنے خون پسینے کی کمائی مانگ رہے تھے انہوں نے کوئی بھتہ تونہیں مانگا تھا کہ مل انتظامیہ نے انہیں گرفتارکرادیا ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ان کی روکی جانے والی چھ ماہ کی تنخواہیں فوری طورپراداکی جائیں تاکہ ملازمین اوران کے بچے عیدکی تیاریاں کرسکیں ادھرکھوسکی کے معززین نے مداخلت کرکے گرفتارملازمین کورہائی دلوادی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں