گلوکار عاطف اسلم کی بیگم سارہ کو ان کا میوزک پسند نہیں

پیر 14 اکتوبر 2019 11:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ سارہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری مصروفیت کے حوالے سے وہ کبھی شکایت نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے سارہ سے اس لئے شادی کی کیونکہ اسے میرا میوزک پسند نہیں تھا اور اس نے میری شہرت نہیں بلکہ مجھے دیکھ کر شادی کیلئے ہاں کہی۔عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے چند دوستوں کے علاوہ کبھی اسے کسی سے نہیں ملایا نہ کبھی یہ کہا کہ میری گرل فرینڈ ہے، میں مشہور تھا اور نہیں چاہتا تھا کہ کوئی سکینڈل بنے اورکوئی مسئلہ ہو، میری اہلیہ بہت خوبصورت انسان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں