کراچی بورڈ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ہو گا

اتوار 17 نومبر 2019 18:35

․ کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) کراچی بورڈ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائی2019 ء کے نتائج کا اعلان (آج) پیر کے روز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نتائج کا اعلان دوپہر ساڑھے 11 بجے کیا جائے گا، اعلان کے فوری بعد نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں