پی آئی اے کی نجکاری : پرائیویٹائزیشن کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی

منگل 31 اکتوبر 2023 12:18

پی آئی اے کی نجکاری : پرائیویٹائزیشن کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن کے اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی پر شدید اظہار برہمی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حالیہ ایندھن کرائسز پر پی آئی اے کی کارکردگی مایوس کن رہی، نجکاری کمیشن کے طلب کرنے کے باوجود تاحال پی آئی اے نے بزنس پلان پیش نہیں کیا۔

نجکاری کمیشن اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ نے تبدیلی کا عندیہ دیا، جس کے مطابق پی آئی اے اعلی انتظامیہ، پی آئی اے فنانشل آفیسر، شعبہ انجینئرنگ کی تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں ڈائریکٹر لیول کے افسران کو تبدیل کیا جائے گا، جکارتہ میں 2سال سے گرانڈ طیاروں کی واپسی نہ ہونے پر باز پرس کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں