رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنتوں کی پیداوار بری طرح گر گئی

مارچ 2024 میں فروری 2024 کے مقابلے صنعتی پیداوار منفی 9.35 فیصد رہی، جولائی تا مارچ بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 0.10 فیصد کمی ہوئی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مئی 2024 22:20

رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنتوں کی پیداوار بری طرح گر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2024ء) رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنتوں کی پیداوار بری طرح گر گئی، مارچ 2024 میں فروری 2024 کے مقابلے صنعتی پیداوار منفی 9.35 فیصد رہی، جولائی تا مارچ بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 0.10 فیصد کمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ملک کی صنعتی پیدوار کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک کے صنعتی شعبہ کی کارکردگی تشویش ناک رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک بیشتر بڑی صنعتوں کی پیداوار بدترین گراوٹ کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارچ کے ماہ کی نسبت مارچ 2024 میں صنعتی پیداوار میں 2.04 فیصد اضافہ ہوا تاہم فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ 2024 میں کارکردگی میں منفی 9.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی 2023 تا مارچ 2024 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.10 فیصد کمی ہوئی۔

مارچ میں ملبوسات، لیدرمصنوعات، لکڑی، کیمیکلز، کھاد، ربڑ مصنوعات، مشینری اور فٹبال کی پیداوار بڑھ گئی ۔ جبکہ مارچ 2024 میں خوراک، ادویات، فرنیچر کی پیداوار میں کمی آئی۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 37.41 فیصد کمی آئی اور الیکٹریکل سامان 7.47 فیصد، کمپیوٹر الیکٹرانکس کی پیداوار میں 16 فیصد کمی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ تمباکو کی پیداوار 33.59 فیصد تک گر گئی۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوارمیں 8.27 فیصد کمی ہوئی۔ 9 ماہ میں مشروبات کی پیداوار میں 3.43 فیصد کمی آئی، اس دوران لوہے، سٹیل کی پیداوار میں 2.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں