غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
ْ ابتدائی طور 2 سیٹس اور ایک اسٹریچر کے حامل جائروکاپٹر کو ممکنہ طور پر متعارف کروا رہے ہیں، پاکستان کے لیے تیار ہونے والا جائروکاپٹر 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا،عمران اسلم خان
اتوار 19 مئی 2024 22:05
(جاری ہے)
اسکائی ونگ کے سی او او عمران اسلم خان کے مطابق جائرو کاپٹرزمتفرق مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں طبی انخلا، فصل پر چھڑکاو، کلاڈ سیڈنگ، پائپ لائنوں کی سیکورٹی اور سروے، ساحلی سیکورٹی، سیکورٹی کور جبکہ کچھ ممالک میں دفاعی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور 2 سیٹس اور ایک اسٹریچر کے حامل جائروکاپٹر کو ممکنہ طور پر متعارف کروا رہے ہیں، پاکستان کے لیے تیار ہونے والا جائروکاپٹر 160 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔عمران اسلم خان نے کہا کہ پہلا جائروکاپٹر آرڈر پر ہے اور رواں سال اگست کے مہینے میں پاکستان پہنچ جائیگا، یہ جدید ترین فلائنگ مشینیں نجی اور سرکاری سیکٹر کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں جائرو کاپٹروں کی تیاری کا آغاز 2025 میں اس ہدف کے ساتھ ہو گا کہ تقریبا 200 جائروکاپٹر مختلف افریقی اور ایشیائی ممالک کو برآمد کیے جائیں گے۔ اس سے ہمیں ایک معقول غیر ملکی خزانہ ملے گا اور یہ ہمیں سول ہوائی بازی کے ایک دوسرے اور اہم درجے میں لے جائے گا۔سیلیئر گروپ جرمنی کے روح رواں ہیری اسٹوڈمین کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں اسکائی ونگز کو ڈسٹری بیوٹر شپ دینے پر خوشی ہے، اگرجائرو کاپٹرز کو پاکستان میں وسیع ہوائی مقاصد کے طور پر قبول کیا جائے تو اسے ایئرایمبولینسز، تفریحی ٹورز و دفاعی مقاصد سمیت بیشتر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہاکی ٹیم کا نیشن کپ میں شرکت کے بعد قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پہنچنے پر تپاک استقبال
کراچی: اتقا قتل کیس کے 2 مزیدملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد
کراچی میں نجی اسکول کے پرنسپل کی میٹرک کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش،پرنسپل گرفتار
سندھ پولیس کا محکمہ انسداد دہشت گردی غیر فعال
کراچی میں جاپان قونصلیٹ کے دو ملازمین اور نجی بینک کے افسران فراڈ کیس میں گرفتار
بلوچستان سے کروڑوں مالیت کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کارروائیاں ، شہر میں 33 منڈیاں ہٹادی گئیں
رکن سندھ اسمبلی نے انجینئرز کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع کرا دی
قربانی صرف عوام دے رہے ہیں، حکومت نے کوئی قربانی نہیں دی، حکومت اپنے سائے سے بھی ڈرتی ہے، مفتاح اسماعیل ..
سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی ایریا میں مویشی منڈی لگانے کے تنازعے پر سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری رستم خان کو فوری ..
سندھ ہائی کورٹ ، حسن علی آفنڈی مارکیٹ کی 48 دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواست پر کے ایم سی و دیگر 14 جون کے ..
سندھ ہائی کورٹ ، پی ایچ ڈی طالب علم کی گمشدگی کے خلاف درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کی ملاقات
-
پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 31ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 25 جون سے شروع ہوگی
-
آپ ٹربیونل کا تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے تیار رہیں‘جسٹس جہانگیری عدالت کے معززجج ہیں. جسٹس عامر فاروق
-
لاہور میں سکیورٹی گارڈ نے اپنی ہی کمپنی کے مالک کو قتل کر دیا
-
ورلڈ اسنوکر ٹور، کوالیفائی کرنے والے حارث طاہر کاوطن واپس پہنچنے پر تپاک استقبال
-
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا حتمی فیصلہ کرلیا.نجی ٹی وی
-
ہاکی ٹیم کا نیشن کپ میں شرکت کے بعد قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پہنچنے پر تپاک استقبال
-
سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میڈیا رپورٹنگ کی اجازت دیدی
-
عدت کے دوران نکاح کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاور مانیکا کو نوٹس جاری کردیئے‘13جون کو پیش ہونے کا حکم
-
سب مجھے خاموش کروانے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ کسی طرح مبینہ دھاندلی پردہ ڈالا جاسکے. عمران خان
-
چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا،وزیراعظم شہباز شریف