تیسرا انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کا فیصلہ

جمعرات 23 مئی 2024 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت اور شمسی اکیڈمی کے تعاون سے تیسرا انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا،پہلے میچ میں پیٹرسن اسٹار نے عثمان اکیڈمی کو 27-38 پوائنٹس سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے وکڑت نے 17 اینڈرے ٹرنر نے 14 اور ڈینزل نے 6 پوائنٹس اسکور کئے، رنر ٹیم کی جانب سے مبارز احمد نے 14 حمزہ نے 5 اور فیروز احمد نے 5 پوائنٹس اسکور کئے، دوسرے میچ میں سول اکیڈمی نے اقرا اکیڈمی کو 42-37 پوائنٹس سے شکست دیدی، ونر ٹیم کی جانب سے محمدمعاز اشرف نے 14 دانیال خان اور حارث شاہد نے بالترتیب 9-9 پوائنٹس اسکور کئے، جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے شعیب رفیع نے 17 ہیرسن نے 10 اور ارتعام نے 8 پوائنٹس اسکور کئے، ان میچوں میں زاہد ملک، عامر شریف اور اشرف یحی نے ریفریز کے جبکہ نعیم احمد، محمد عثمان اور حسن علی نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے، میچوں کے آغاز پر تاجر رہنما آصف گلفام سے ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں