کراچی میں جعلی پٹرول، ڈیزل بنانے والا گودام پکڑا گیا

اتوار 26 مئی 2024 22:20

کراچی میں جعلی پٹرول، ڈیزل بنانے والا گودام پکڑا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی پٹرول اور ڈیزل بنانے والے گودام کو سیل کر دیا۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی سیکٹر 50 سی میں کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر اداروں نے خفیہ اطلاع پر ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں جعلی پٹرول اور ڈیزل بنایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم نے بھاری مقدات میں جعلی پٹرول، ڈیزل اور الیفاٹک ہائیڈرو کاربن سالوینٹ برآمد کرکے گودام سیل کر دیا۔چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی میں 24 آئل تینکس سے 4 لاکھ 50 ہزار 561 لیٹر جعلی پٹرول اور ڈیزل برآمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گودام مالک نے چار سال سے لائسنس کی تجدید نہیں کرائی تھی جب کہ الیفاٹک ہائیڈرو کاربن سالوینٹ کو پٹرول اور ڈیزل کی مقدار بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں