کراچی،ڈی جے سائنس کالج میں آتشزدگی، لیبارٹری کی عمارت جل کر راکھ

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:22

کراچی،ڈی جے سائنس کالج میں آتشزدگی، لیبارٹری کی عمارت جل کر راکھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے پاکستان چوک کے قریب ڈی جے سائنس کالج کی لیب میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کالج کی لیب مکمل طور پر جل گئی۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے پاکستان چوک کے قریب واقع ڈی جے سائنس کالج کی لیب میں اچانک آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری لیب میں پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور لیب میں کیمکل اور دیگر کیمیائی محلول ہونے کے باعث تیزی سے پھیل گئی تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں