امریکہ کی ترک عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد

صدر اوباما اور امریکی عوام کی طرف سے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 93 ویں سالگرہ کی تمام تر ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتاہوں٬ ترک عوام کی خوشنودی و خوشحالی کے دعا گو ہیں٬15جولائی کی بغاوت کی کوشش کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے میں ایک بار پھر تعزیت کرتا ہوں٬امریکی وزیر خارجہ جان کیری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترک عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے میں ایک بار پھر تعزیت کرتا ہوں٬ امریکہ ٬خاص کر ترکی میں حالیہ ایام میں دہشت گردی کے واقعات کی بنا پر انصاف٬ سیکورٹی اور قوانین کی بالا دستی کے لیے ترکی کے شانہ بشانہ ہونے پر اٹل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان کیری نے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اور امریکی عوام کے نام پر میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی 93 ویں سالگرہ کی تمام تر ترک عوام کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔امریکہ کے ایک طویل عرصے سے اتحادی ہونے والے ترکی کے جمہوری طریقوں سے منتخب شدہ حکومت اور اداروں کی حمایت و تعاون کو جاری رکھنے کی وضاحت کرنے والے جان کیری کا کہنا تھاکہ 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے میں ایک بار پھر تعزیت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ ٬خاص کر ترکی میں حالیہ ایام میں دہشت گردی کے واقعات کی بنا پر انصاف٬ سیکورٹی اور قوانین کی بالا دستی کے لیے ترکی کے شانہ بشانہ ہونے پر اٹل ہے۔ امریکی شہری ترکوں سے روابط کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم اس اہم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام تر ترک عوام کی خوشنودی و خوشحالی کے دعا گو ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں