پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ خواجہ رمیض حسن

دوطرفہ تجارت اور سیاحت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قونصل جنرل حسن نوریان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 اکتوبر 2022 13:21

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ خواجہ رمیض حسن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2022ء) مسلم لیگ ق کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے قونصل جنرل ایران کراچی حسن نوریان سے ملاقات کے دوران کہا کہ خطے میں موجود دوست ممالک کے ساتھ مستحکم تعلقات اور باہمی تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر پیش رفت انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ قونصل جنرل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور سیاحت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایران پاکستانی زائرین اور سیاحوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں