جمادی الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 16 جنوری 2018 15:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول1439؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس کل بدھ کو بعد از نمازِ عصر میٹ کمپلیکس محکمہٴ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چاند کے بارے میں شہادت دینے کے لئے ان نمبروں پر0300-9285203 , 0321-2484604 99261404 , 99261403 رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں