سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ کے کارکن اعجاز کو غیرقانونی اسلحہ کیس میں بری کردیا

جمعہ 19 جنوری 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن اعجاز عرف موٹا کو غیرقانونی اسلحہ اور بارودی مواد کی برآمدگی کے مقدمات میں بری کردیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے غیرقانونی اسلحہ اور بارودی مواد کے مقدمات میں ماتحت عدالت کی سزا کے خلاف ایم کیو ایم کارکن اعجاز عرف موٹا کی جانب سے دائر اپیل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایم کیو ایم کارکن کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دونوں مقدمات میں بری کردیا۔واضح رہے کہ پولیس نے ایم کیو ایم کارکن اعجاز عرف موٹا کو نبی بخش تھانے کی حدود سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے انہیں مقدمات میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں