میئر کراچی وسیم اختر نے متحدہ کی چپقلش جلد ختم ہونے کی نوید سنادی

اتوار 25 فروری 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) میئر کراچی وسیم اخترنے ایم کیو ایم پاکستان میں پیدا ہونیوالی چپقلش جلد ختم ہونے کی نوید سنا دی،میئر کراچی نے کہا کہ کارڈیو سرجن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ، مئیر کراچی پارٹی کے معاملات میں بہتری کیلئے پرامید ہیں، انہوں ںے ایم کیو ایم پاکستان میں پیدا ہونے والی چقلش جلد ختم ہونے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

ان ہوں نے کہا کہ تنظیم میں پیدا ہونے والی خرابی کا حل ڈھونڈ نکالا ہے، مسلہ حل کرنے کیلئے کاڈیو کے ماہر سرجن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ سٹنٹ ڈالتے ہی مسلہ حل ہو جائے گا، ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں سڑک کے ترقیاتی کام کے افتتاح کے موقع پر میئر کراچی نے شہر بھر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی بھی نوید سنائی۔میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے محدود وسائل اور اختیارات کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے کوشیاں ہیں۔ واٹر بورڈ سمیت سندھ حکومت ماتحت اداروں کو بھی عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں