اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی ، موچکو مواچھ گوٹھ میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی ،گینگ وار ..

کراچی ، موچکو مواچھ گوٹھ میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی ،گینگ وار کے 2اہم ملزمان گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2018ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موچکو مواچھ گوٹھ میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اورمنشیات برآمد کر لی ہے۔ سپر ہائی وے پر خونی گاڑی نے راہگیر کو روند ڈالا ہے ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موچکو رئیس گوٹھ میں گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کے 2 اہم کمانڈر کامران کاموں اور زبیر چھوٹو کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریش کیا اور 2 اہم کارندوں کو دھر لیا ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ سپر ہائی وے پر خونی گاڑی نے ضعیف العمر شخص موسی کو کچل دیا متوفی کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں