یوم عاشور پر عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، سید نیئر رضا

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:31

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل، ملیر ماڈل، کورنگی اور لانڈھی زونز میں مساجد و امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات مکمل، ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر استقبالیہ، سبیل اور میڈیکل کیمپ قائم کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئرمین سید احمر علی نے شاہ فیصل، ملیر ماڈل کالونی، کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کیا اور یوم عاشور کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے منتظمین اور عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خدمات کی انجام دہی میں تعاون پر منتظمین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ سید نیئر رضا نے کہاکہ یوم عاشور پر عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، باہمی مشاورت و تعاون کے ساتھ یوم عاشور پر اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں