کراچی،سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان اکتوبر 2018ء میں "ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ سلوشن"متعارف کرارہی ہے

اس سہولت کے تحت سرمایہ کار اکاؤنٹ اوپننگ فارم آن لائن پٴْر کرسکیں گے اور دوبارہ اس فارم کو سی ڈی سی کی جانب سے مکمل طورپر توثیق کے بعد ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، اس نئی ڈیجیٹل سہولت سے سرمایہ کاروں کو اکاؤنٹ کھولنے کیلئے سی متعدد بار سی ڈی سی دفاتر نہیں جانا پڑے گا

پیر 24 ستمبر 2018 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان اکتوبر 2018ء میں "ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوپننگ سلوشن"متعارف کرارہی ہے۔ اس سہولت کے تحت سرمایہ کار اکاؤنٹ اوپننگ فارم آن لائن پٴْر کرسکیں گے اور دوبارہ اس فارم کو سی ڈی سی کی جانب سے مکمل طورپر توثیق کے بعد ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ اس نئی ڈیجیٹل سہولت سے سرمایہ کاروں کو اکاؤنٹ کھولنے کیلئے سی متعدد بار سی ڈی سی دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔

سرمایہ کاروں کو اکاؤنٹ اوپننگ فارم کو پٴْر کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس طریقے سے فارم پٴْر کرنے میں غلطیوں کی گنجائش بہت کم ہوگی۔آن لائن فارم کی کامیابی کے ساتھ پٴْرکرنے کے بعد سرمایہ کار کو انفرا دی تصدیق (IPV) کیلئے صرف ایک بار سی ڈی سی کا دورہ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سی ڈی سی ایک اور ماڈل پر بھی کام کررہی ہے جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کوخود کار طریقہ کار سے انفرادی تصدیق کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

ابتدائی طورپر یہ سہولت صرف سی ڈی سی کے اکاؤنٹ انوسٹر اکاؤنٹ سروس کیلئے دستیاب ہوگی۔ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں یہ سہولت اسی طرح سی ڈی سی سب اکاؤنٹ کھولنے کیلئے بھی فراہم کی جائے گی۔ سی ڈی سی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور کیپٹل مارکیٹ کو زیادہ موئثر اور مضبوط بنانے کی غرض سے کیپٹل مارکیٹ کے انفرااسٹرکچر کو تبدیل کرنے کیلئے ای۔آئی پی او اور ڈیوڈنڈ رپازٹر ی کی سروسز کی طرح باقاعدگی کے ساتھ ناول ڈیجیٹل سلوشنز متعارف کرارہی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں