شاہ فیصل پولیس کی کارروائی، 4 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد

منگل 25 ستمبر 2018 22:28

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) شاہ فیصل کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے منگل کے روز اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر خالد آرائیں کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، دو عدد موٹر سائیکل، نقد رقم اور تین عدد پسٹلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کی شناخت وحید، سہیل، حسیب اور عارف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں