بلدیہ ملیر کی بہتری اور تعمیروترقی ہمارا عزم ہے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر

پیر 22 اکتوبر 2018 20:38

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ خلدآباد کے رہائشیوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے، رہائشیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نکاسی آب کے منصوبہ پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے بڑی آبادی کا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا، پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور عوام کی خوشحالی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں یوسی 06 کے علاقے بیچم ٹائون اور مرغی خانہ لائقہ آباد کی اندرونی گلیوں میں سیوریج لائن اور مین ہول کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ جان محمد بلوچ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائن منصوبے کے تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، بہترین کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش نکاسی آب کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں