وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ’’یوم اقوام متحدہ‘‘ کے عنوان سے عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا

اقوام متحدہ نی2018 میں اپنی72ویں سالگرہ کے موقع پر بھی انسانی حقوق کے تحفظ کا تھیم پیش کیا، عطیہ دائود

منگل 23 اکتوبر 2018 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ’’یوم اقوام متحدہ‘‘ کے عنوان سے عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وویمن ایکشن فورم کی عطیہ دائود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم کردار ادا کررہی ہے۔

اقوام متحدہ نی2018 میں اپنی72ویں سالگرہ کے موقع پر بھی انسانی حقوق کے تحفظ کا تھیم پیش کیا۔ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے ذریعے ہی عورتوں، بچوں ،مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکا ہے۔صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر ممنون احمد خان،ڈاکٹر اصغر دشتی اوررضوانہ جبین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ممنون احمد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا چارٹر بلا شبہ عظیم ہے مگر خطبہ حجة الوداع کا انسانی حقوق کا چارٹر عظیم تر ہے جو رہتی دنیا تک خدمت کرتا رہے گا۔

آج ہم اپنی کمزوری کی وجہ سے پستی میں چلے گئے اور مغرب انسانی حقوق کے حوالے سے آگے جاچکا ہے اگر ہم اپنا مقام چاہتے ہیں تو ہمیں خطبہ حجة الوداع کو اپنا محور و مرکز بنانا ہوگا۔ پروگرام میںڈاکٹر اصغر دشتی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض شعبہ کی استاد رضوانہ جبین نے انجام دیئے۔اس موقع پرڈاکٹر فیصل جاوید،ڈاکٹر عارف خان اورافشاں بروہی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں