سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس میں عدم پیشی کے باعث میئر کراچی پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس میں ،عدم پیشی کے باعث میئر کراچی پر ترمیمی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے وسیم اختر کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی جبکہ میڈ سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کی سماعت ہوئی،دوران سماعت میئر کراچی کے وکیل نے عدالت سے میئر کراچی کی حاضری سے استثنیٰ کی دراخواست کرتے ہوئے بتایاکہ میئر کراچی بیمار ہیں۔میئرکراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ہوا میئر کراچی کو اب کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔اس موقع پر عدالت نے مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں