کراچی،جمشید کوارٹر میں کچرا چننے والا معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

منگل 23 اپریل 2019 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) جمشید کوارٹر میں کچرا چننے والا معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ‘تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے لسبیلہ فلمستان کے سٹی ٹاور کے قریب کرنٹ لگنے کے نتیجے میں12سالہ علی شیر ولد شیر محمد جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا پولیس کے مطابق متوفی افغانی اور سٹی ٹاور کے قریب پنکچر کی دکان پر رکھی ہوئی پیٹی سے کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں