سید ناصر شاہ کا علی محمد خان مہر کے انتقال پر تعزیت

منگل 21 مئی 2019 22:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ علی محمد مہر بہت پرخلوص انسان تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں