کراچی ،غلط انجکشن سیجاں بحق نشوا کے والد اورہسپتال انتظامیہ کے درمیان صلح ہوگئی

ہسپتال انتظامیہ نشوا کے نام پر ٹرسٹ قائم کرے گی ، ہر سال50 لاکھ روپے ٹرسٹ کو دینے کے پابند ہوگی

بدھ 22 مئی 2019 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) غلط انجیکشن لگنے کے باعث جاں بحق بچی نشوا کے والد اور نجی اسپتال کے درمیان صلح ہوگئی۔جس کے بعد نشوا کے والد قیصر نے کیس واپس لینے کیلئے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نشوا کے والد کی جانب سے جو درخواست مقدمہ واپس لینے کیلئے تھانے میں جمع کرائی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں مصالحت ہوگئی ہے اور ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اسپتال انتظامیہ میڈیا کے سامنے اپنی غلطی اور غفلت کا اعتراف کرے گی۔

ارالصحت اسپتال انتظامیہ نشوا کے نام پر ٹرسٹ قائم کرے گی اور ہر سال50 لاکھ روپے نشوہ ٹرسٹ کو دینے کے پابند ہوگی۔ جبکہ دارالصحت اسپتال میں بچوں کے وارڈ کو نشوا سے منسوب کیا جائے گا۔اسپتال انتظامیہ سالانہ دو بچوں کو اسکالرشپ پر تعلیم دے گی۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں