برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی کمشنر کراچی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 23 اگست 2019 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) کراچی میں متعین برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاورین اکیس نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی وہ۔کچھ دیر انکے ہمراہ رہا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بر طانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو کراچی شہر کی خوبصورتی، ترقی اور تاریخی و ثقافتی حیثیت و پس منظر سے آگاہی دی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شھر لندن اور دیگر غیر ممالک کی طرح ایک روایتی تاریخی اور انفرادی حیثیت رکہتا ہے۔برطانوی ڈپٹی ھائی کمشنر مائیک نیتھا ورین اکیس نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے کراچی شھر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات کو ستاہا اور اپنی بھی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور مانچسٹر شہر مشترکہ طور پر ملکر باہمی تعاون سے کام کرینگے اور کراچی کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں میئر مانچسٹر بہت جلد کراچی آئینگے اور کراچی شہر کی ترقی کیلیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ثقافت اور شہر کی خوبصورتی۔کیلیے ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی جائینگی۔ دونوں کمشنرز نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ شہر کراچی اور مانچسٹر لندن کے طرز پر لائبریریز اور پوسٹل کوڈز کے فروغ کیلیے ملکر کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں